باقاعدگی سے ٹیکس‘ واجبات ادا کرتا ہوں‘ کوئی بقایاجات نہیں: عامر ڈوگر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں باقاعدگی سے تمام ٹیکس اورسرکاری واجبات ادا کرتا ہوں میرے ذمہ حکومت کے کسی بھی محکمہ کے کوئی بقایاجات نہ ہیں میں سال میں 2 مرتبہ اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کراتا ہوں ایف بی آر نے 3 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نوٹس مجھے بھیجنے کی خبر شائع کی انہوں نے مجھے بتایا کہ آج تک کوئی بھی نوٹس کسی بھی دفتر سے موصول نہیں ہوا ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کارروائی یکطرفہ‘ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے اور اس سے میری نہ صرف سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ میری کاروباری ساکھ کو بھی متاثر کیا جا رہا ہے اور حیرانگی کی بات ہے کہ عرصہ 3 سال قبل راجستھان بینکوئیٹ ہال عمل میں آیا ہے ہم نے بینکوئیٹ ہال میں 3 کروڑ 78 لاکھ کا ٹوٹل بزنس بھی نہیں کیا ہے۔