• news

قاتل کی نشاندہی نہیں کرسکتے ، ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن (آن لائن)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو کس نے قتل کیا۔سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کے تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کے تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔جمال خشوگی کو گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔جمال خشوگی سعودی حکومت کے شدید مخالف تھے اور اپنی زندگی میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن