ایران کا میزائلی پروگرام جاری رہے گا: ایران کا دو ٹوک موقف
تہران (صباح نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائلی اور فضائی پروگرام کے بارے میں امریکی حکام کے غیر منطقی بیانات پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائلی پروگرام پر گفتگو کی کوئی گنجایش نہیں ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک انٹرویو میں امریکی حکام کے ان دعووں کو کہ ایران کا میزائلی پروگرام اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے خلاف ہے ۔جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سمیت کسی بھی قرارداد کے خلاف نہیں ہے۔