این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے: شیر پائو
ایبٹ آباد (نامہ نگار) قومی وطن پارٹی خیبر پی کے کے رہنما سکندر حیات خان شیر پائو نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور خیبر پی میں ایک ہی پارٹی کی حکومت سے اب مزید بہانوں سے کام نہیں چلے گا صوبائی حکومت کو چاہئے وہ خیبر پی کے کے حصے میں اضافہ کیلئے کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ایبٹ آباد میں میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی کی ممبر سازی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا سکندر شیر پائو نے کہا کہ صوبائی حکومت کو این ایف ایوارڈ میں صوبے کا حصہ بڑھانے کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہئے اور اس میں صوبہ کے پسماندہ اضلاع زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنا چاہئے تاکہ وہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہزاروں ڈویژن کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں علاقائی صنعتوں کو ترجیح دینے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ علاقائی سطح پر بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع پر مہیا کئے جا سکے ۔