’’سلطانی گواہ جے آئی ٹی کے خلاف بھی یہ کام کریں گے‘‘، چودھری منظور
اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری منظور نے کہاہے کہ ملزموں کو اسلام آباد لانا ہے تو پھر کراچی میں نیب اورعدالتیں بند کردیں، سلطانی گواہوں کو چھوڑیں ، سلطانی گواہ تو کل جے آئی ٹی کے خلاف بھی آجائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظورنے کہا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کے نقطہ نظر کو سامنے نہیں لایاگیا جہاں اتنی ساری باتیں سامنے لائی گئیں ، وہاں آصف زرداری کا نقطہ نظر بھی سامنے لایا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو بندہ فیصلہ دے رہاہے ، اگر وہ کہے کچھ اور لکھے کچھ تو پھر پیچھے کیا رہ جاتا ہے ؟