• news

ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مکہ‘ مدینہ جانا مشکل بنا دیا: اعظم ریاض

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ویوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنا دیاحکمرانوں کو چاہئے کہ وہ حج پالیسی کو اس انداز میں مرتب کریں کہ اس سے عام آدمی کی حج بیت اللہ کے خواہش پوری ہو سکے، اس حج پیکج کو تین لاکھ روپے تک محدود کیا جانا چاہئے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین حج کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت نے حج جیسی مقدس عبادت کو مہنگا جبکہ فحاشی کو سستا کیاہے سینمائوں کی بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کی وہ پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی حکومت سبسڈی ختم کرنے کی بجائے مفت حج سکیم ختم کرے جس کے تحت حکومتی ارکان اور ان کے کار خاص مفت حج کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گائوں لامبڑے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ اور کارکنان مسلم لیگ (ن) کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ حکومت حج پر فوری سبسڈی کا اعلان کرے تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگے حج کا تحفہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن