• news

جمہوری حق دینے کیلئے طلبا یونین پر پابندی ختم کی جائے: مشاری محمود

سرائے مغل(نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبا کی طرف سے طلبا یونین پر پابندی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ طلبا کو انکا جمہوری حق دینے کے لئے طلبا یونین پر پابندی ختم کی جائے، جمہوریت کے دعوے داروں نے اداروں نے گذشتہ پینتیس سال سے طلبا کو انکے حق سے محروم کررکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبا لاہور ڈویژن کے ناظم مشاری محمود اور ضلع قصورکے رہنما احمد جمال نے طلبا یونینوں پر پابندی کے حوالے سے منائے گئے یوم سیاہ کے حوالے سے طلبا کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ شریک طلبا نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مزدوروں تاجروں کسانوں سمیت ہر طبقہ زندگی کو یونین سازی کا حق حاصل ہے مگر طلبا کو گذشتہ پینتیس سال سے انکے جمہوری حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ از خود نوٹس لے کر ملک بھر کے کروڑوں طلبا کو انکا جمہوری حق دلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن