• news

مصطفی آباد/للیانی: ایس ڈی او کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی‘مقدمات درج

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ڈی او واپڈا تفسیر احمدخاں کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، 53مقدمات درج کرکے 83ہزار یونٹ ڈالے گئے،27لاکھ روپے کی ریکوری، پانچ لاکھ43ہزار ڈیٹکشن بل کی ریکوری، بجلی چور قومی مجرم ہے کاروائی جاری رہے گی۔ ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد تفسیر احمد خاں نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 53مقدمات درج کروا کر بجلی چوروں کو 25لاکھ روپے مالیت کی83ہزار ڈٹیکشن یونٹ ڈال دئیے جبکہ ڈیڈ ڈیفالٹر سے ساڈھے پانچ لاکھ روپے ریکورکرکے ان کے میٹر بحال کروا دئیے گئے ہیں، ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد تفسیر احمد خاںنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن