حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی: عمران بھٹی
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر عمران خان بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول کو کسی ڈیل یا ڈھیل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کے ساتھ اس ملک کی کروڑوں عوام کا ساتھ میسر ہے اور جس کے ساتھ اس ملک کی عوام کھڑی ہو اس کا کوئی بھی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، بلاول بھٹو جو کہتا ہے وہ کرکے دکھاتاہے جبکہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے رہے ان کی چھ ماہ کی حکومت میں عوام نے تحریک انصاف کا بھیانک چہرہ اچھی طرح سے دیکھ لیاہے علیمہ خان کیس میں بھی تحقیقاتی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔