• news

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: ناصر مقبول گورو

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار ) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما وامیدوار تحصیل ناظم شہزادہ ناصر مقبول گورو نے کہاہے کہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ سابق حکمرانوں نے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے صرف نمائشی منصوبے شروع کئے جس کاخمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ حکومت ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔ کرپشن کا خاتمہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن