شیخوپورہ: راجباہ سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تھانہ صدر فاروق آباد کی مقامی راجباہ سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی پولیس نے ضروری کاروائی کے لیے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا،بتایا گیا ہے کہ 24سالہ نامعلوم نوجوان کو سفاک قاتلوں نے فائرنگ کرکے کے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اسکی نعش کو کیوبی لنک نہر میں بہادیا جس کی نعش گائوں ڈھیلم کے قریب سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔