مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قومی پالیسی تشکیل دی جائے: خالد سیف اللہ
چونیاں(نمائندہ خصوصی)کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام عالم اپنا کرداراداکرے۔ بھارتی افواج نے ظلم و جبر کا ہرحربہ کشمیر میں آزمایا ہے۔ جس پر انسانیت شرمندہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لیگ پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد سیف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنے حق خودارادیت کے لئے سینہ سپر ہے۔ طاقت اور ظلم سے کشمیریوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ کشمیری مسلمان بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔