صفدر آباد: سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں‘ شہری پریشان‘ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
صفدرآباد (نامہ نگار) صفدرآباد کی اہم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مین روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ گہرے کھڈے ہونے اور دھول اڑنے کی وجہ شہری ذہنی مریض بن گئے۔ چیئرمین بلدیہ صفدرآباد خالد محمود بھٹی نے صفدرآباد کی تاریخ میںشہر کو پہلے کارپٹ روڈکا تحفہ کمیٹی روڈکو مکمل کروا کے دیا۔ صفدرآباد سے موٹر وے انٹرچینج کا 20 منٹ کا راستہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ صفدر آباد کی سڑکیں تعمیر کی جائیں۔