• news

شہباز شریف کی درخواست ضمانت، نیب نے بنچ تبدیلی کیلئے درخواست دائر کردی، وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے کرچکا ہے: استد عا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب نے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کی تبدیلی کے لیے درخواست دائر کردی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی درخواست پر وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے کرچکا ہے۔ نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے جب کہ اس سے پہلے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی لہذا وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے کر چکا ہے۔
نیب/ بنچ

ای پیپر-دی نیشن