• news

دبئی گورنمنٹ سمٹ میں6 سو مقررین خطاب کریں گے

اسلام آباد( جاوید صدیق) دوبئی میں منعقد ہونے والی تین روزہ گورنمنٹ سمٹ میں دنیا کی 140 حکومتوں کے سربراہ یا نمائندے شریک ہیں۔ دوبئی گورنمنٹ سمٹ میں چھ ہزار افراد شریک ہیں۔ دوبئی سمٹ کے بارے میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس تین روزہ گورنمنٹ سمٹ کے دوران 200 اجلاس منعقد ہوں گے۔ 16 فورم منعقد ہوں گے ۔ دوبئی ’گورنمنٹ سمٹ‘ میں چھ سو مقررین خطاب کر یں گے ۔ جس میں حکومتوں کے سربراہ اور زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ دوبئی گورنمنٹ سمٹ کے اختتام پر اعدادوشمار اور اہم تقریروں پر مبنی دستاویزات بھی شائع کی جائینگی۔ تاکہ مختلف شعبوں کے ماہرین کا آرا اور تجاویز سے استفادہ کیا جاسکے۔
دبئی سمٹ

ای پیپر-دی نیشن