پرنسپل انفارمیشن آفیسر جہانگیر اقبال کے و الد کے ایصال ثواب کےلئے سیالکوٹ میں تقریب
سیالکوٹ(نامہ نگار) وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والد میاں محمداقبال مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے سیالکوٹ کوٹلی بہرام میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اکمل چیمہ ،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اللہ ،میاںنعیم اقبال، ر انا ندیم اکرم ،ڈاکٹرشاہد ریاض اور دیگر شہریوں نے شرکت کی ۔ مرحوم ایک روز قبل وفات پاگئے تھے جنہیں کوٹلی بہرام کے علاقہ میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ میاں محمد جہانگیر اقبال کے والد میاں اقبال کاشمار انسان دوست وایماندار شخصیات میں ہوتا تھا اور انہوں نے ساری عمر فلاح انسانیت کیلئے سرانجام دی اور ان جیسی شخصیات نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور قوم کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایسی شخصیات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔
والد جہانگیر اقبال