سٹرٹیجک اہمیت کے حامل خطے میں پاک بحریہ مشترکہ سیکورٹی کیلئے پیش پیش رہی : نیول چیف
کراچی، اسلام آباد( نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباّسی نے گزشتہ روز کثیرالملکی مشق امن 19 میں شریک مختلف غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد پر متعلقہ جہازوںکے سینئر/ کمانڈنگ افسروں نے اُن کا استقبال کیا اورجہازپر موجودچاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔نیول چیف نے آسٹریلیا، چین، اٹلی، ملیشیا، عمان،سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کے شریک جہازوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ سینیئر/کمانڈنگ افسران سے ملاقات بھی کی۔جہازوںکے عملے کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ۔نیول چیف نے کہا سٹریٹجک اہمیت کے حامل اس خطے میں پاک بحریہ ہمیشہ مشترکہ سکیورٹی کے فروغ کی کوششوں میں پیش پیش رہی ہے اور امن مشقیں بھی اسی نظر یے پر منعقد کی جاتی ہیں۔ یہاں بننے والے دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ حدف کے حصول کے لیے ہمیں قریب لائیں گے۔ انھوں نے مشق امن میں شرکت اور" امن کے لیے متحد©" کے مشترکہ عزم میں ساتھ دینے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔اپنے دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوںسے ملاقات بھی کی اور اُن کے سوالوں کے جوابات دیئے۔متعلقہ بحری جہازوں کے سینئر/ کمانڈنگ افسران نے بحری امن، استحکام اور سمندر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کےلئے پاک بحریہ کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی جنرل ایڈزائی ابسولم چینو کا چمونیو نے مزار©قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اُنھوں نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر، پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان بحریہ کے جہاز شمشیر کا دورہ بھی کیا۔ رومانیہ کے بحری فوج کے سر براہ وائس ایڈمرل الیگزینڈر ومرسو پی ایچ ڈی نے پاک بحریہ کے جہاز سیف کا دورہ کیا اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔آٹھویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس 2019 کے دوسرے روز کے مختلف سیشنز میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مواقع کا موضوع زیرِ بحث رہا۔پہلے اور دوسرے سیشن میں وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور سربراہ پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر معصومہ حسن نے شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغیو ویلی چیف آف کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروس آذربائیجان اور رومانیہ کی بحری فوج کے چیف ،وائس ایڈمرل الیگزینڈرومرسو پی ایچ ڈی نے کانفرنس میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔شریک ممالک اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے میچز بھی منعقد کئے گئے۔ شریک ممالک کی مختلف ثقافتوں کو جاننے کا موقع فراہم کرنے کی خاطر افسران اور جوانوں کے لئے ایک بین الاقوامی فوڈ گالا اور ثقافتی شو بھی منعقد کیا گیاجس میں مختلف ممالک کے روائتی کھانوں کے فوڈسٹال لگائے گئے اور ثقافتی اشیاءنمائش کے لئے رکھی گئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی جانب سے امن مشقوں کی میزبانی سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں امن و استحکام ہے اور امن کے لیے ہم مشرق اور مغرب کی نیویز کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم پر عالمی سطح پر بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔چینی کمانڈر نے کہا کئی ممالک کا مفاد وابستہ‘ بحرہند کا استحکام یقینی بنایا جائے۔وائس ایڈمرل (ر) افتخاراحمد نے کہا سی پیک گوادر کو معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بنا دیں گے۔ سمندری جرائم کے خاتمہ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کوسراہاگیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہمیں بند راستے کھولنا ہوںگے۔ای کامرس گیٹ وے کے تحت 5 مارچ سے شروع ہونے والی 3 روزہ ”عالمی میری ٹائم اور سی بورڈ ایشیا نمائش وکانفرنس“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ آج دنیا کا محور بحیرہ عرب اورخصوصاً پاکستان ہے اور اس اہمیت کے احساس کےساتھ ہمیں اپنے مستقبل کو مستحکم کرنے کے لیے ” بلو اکانومی“یعنی جدید خطوط پر سمندری وسائل کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
نیول چیف