• news

کراچی سمیت سندھ بھر میں بند سی این جی سٹیشنز کھل گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی (آن لائن) کراچی سمیت صوبے بھر میں 58 گھنٹوں سے بند سی این جی سٹیشنز اتوار کے روز کھل گئے ،جس کے باعث سٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ویران سٹیشنز دوبارہ آباد ہوگئے، کراچی سمیت صوبے بھر کو 58 گھنٹوں بعد بالآخر سی این جی مل گئی۔ جمعرات کی رات 10 بجے سے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز اتوار کے روز صبح 8بجے کھل گئے۔ سخت سردی اور کڑے امتحان کی پرواہ کیے بغیر شہری اپنی گاڑیاں لیکر سی این جی پمپز کے باہر جمع ہو گئے۔
سی این جی سٹیشنز

ای پیپر-دی نیشن