• news

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی‘ محکموں سے تجاویز طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ۔آئندہ مالی سال کے لئے مختلف محکموں سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں جبکہ جاری منصوبوں سے بھی مزید لاگت کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی گئیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹر سپلائی، سیوریج، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں 10، 10 کروڑ تک کی اسکیموں کے حوالہ سے تجاویز فروری کے آخرتک جمع کرا دیں ۔حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ کی تیاری کے حوالہ سے ایک اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سے بھی بجٹ کے حوالہ سے تجاویز لی جائیں گی تاکہ مستقبل میں کوئی تنقید نہ کر سکے کہ صرف پی ٹی آئی ارکان سے تجاویز لی گئی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز نہیں لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن