این آر او کیلئے کبھی سعدالحریری سے رابطہ نہیں کیا، پہلے عمران پھر انکی بہن نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھایا: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا کہ ہم ان سے این آر او لیں۔ پی ٹی آئی نے جتنے نعرے لگائے ان سے یوٹرن لیا۔ ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں۔ عمران خان نے این آر او تو اپنی بہن کو دیا ہے۔ پہلے عمران خان نے اب ان کی بہن نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کیلئے کبھی سعدالحریری سے رابطہ نہیں کیا۔
خواجہ آصف