نومولود بیٹی کی خراب طبیعت، ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک قیام کیلئے 14 روز توسیع دیدی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو بیرون ملک قیام کےلئے چودہ روز کی توسیع دے دی ہے۔ جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ان کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔ حمزہ شہباز کو بیٹی کے علاج کے لیے بیرون ملک مزید قیام کرنا ہے۔ بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے حمزہ شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کو مزید 15 روزکے لئے بیرون ملک قیام کی اجازت دے۔ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز کو جو وقت دیا گیا اس میں ہی انہیں واپس آنا چاہیے۔ عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بیرون ملک قیام کے لئے چودہ یوم کی توسیع دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو تیرہ فروری تک کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے رکھی تھی۔
توسیع