• news

بریگزٹ:برطانوی وزیر اعظم نے یورپ کے ساتھ کسٹمز یونین کا مطالبہ رد کر دیا

لندن (این این آئی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی اپوزیشن رہنما اور لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے کہ لندن کو یورپی یونین کے ساتھ مستقبل میں بھی کسٹمز یونین میں شامل رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریزا مے نے جیریمی کوربن کے نام اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ ان پر یہ بات واضح نہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے بعد لندن کو برسلز کے ساتھ کسٹمز یونین کا حصہ کیوں رہنا چاہیے۔ لیبر پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم کو لندن حکومت کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کی پارلیمانی منظوری کے سلسلے میں حمایت سے قبل پانچ شرائط کی پیشکش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن