بنگلہ دیش: غریب والد کا اپنی کفالت کے لئے بیٹے پر مقدمہ
ڈھاکہ (بی بی سی) ابو طاہر برسوں تک بنگلہ دیش کے اہم شہر چٹاگانگ میں کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتے رہے۔ انہوں نے اپنے بڑھاپے کے لیے کوئی رقم پس انداز نہیں کی تھی، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد کے لیے بیٹے اور بیٹی پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ابوطاہر کا کہنا ہے کہ 'میں نے اور میری بیوی نے اپنے بیٹے کو بڑی محنت اور مشقت سے پالا۔ لیکن وہ شادی کے بعد بدل گیا،اپنی کفالت کے لئے شاہ جہاں پر مقدمہ کرا دیا۔ اور اس نے ماں باپ کا خیال کرنا چھوڑ دیا۔ اپنی بیٹی سے مدد ملنے کے باوجود ابو طاہر مشکلات کا شکار رہے۔ 75 سالہ ابوطاہر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنی کفالت کے لیے اپنے بیٹے محمد شاہجہان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا۔