• news

اوپن یونیورسٹی میں 'قبائلی علاقوں اور بلوچستان 'کے لئے میٹرک کی مفت تعلیم

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قبائلی علاقہ جات)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے جاری ہیں ٗ ان علاقوں سے یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاقائی دفاتر کے پتے اور فون نمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اِن نظر انداز شدہ علاقوں کے عوام اوپن یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ڈائریکٹر ریجنل سروسسز نے وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر اور مقررہ حدف کے حصول کے لئے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کوٹاسک دے دیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اِس پیغام کو قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن