• news

شامی بچے کی یاد میں جرمن امدادی جہاز کا نام "ایلان کردی" رکھ دیا گیا

میڈرڈ(این این آئی)بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سرگرم ایک جرمن بحری جہاز کا نام بدل کر شامی بچے ایلان کردی نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ تین سالہ کرد نژاد ایلان کی لاش 2 ستمبر 2015 کو ترکی کے شہر بدروم کے ساحل پر ملی تھی۔ جزیرے میں منعقد جہاز کا نام بدلنے کی تقریب میں ایلان کے والد عبداللہ کردی اور اس کی بہن تیما کردی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر عبداللہ کردی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ جرمن امدادی جہاز کا نام اپنے بیٹے کے نام پر رکھے جانے پر مسرور ہیں۔ ، ساحل پر مردہ حالت میں پائے جانے والے ایلان کو کبھی نہیں بھلایا جانا چاہیے۔ننھا ایلان اپنے بھائی غالب اور والدہ ریحانہ کے ساتھ اس وقت موت کا شکار ہو گیا جب ان کی ربڑ کی کشتی بحیرہ ایجہ میں ڈوب گئی تھی۔ ترکی کے ایک ساحل پر ایلان کی لاش کی تصویر پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور اس نے لوگوں کو غم کے سمندر میں غرق کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن