• news

حفیظ اور شعیب ملک ورلڈکپ کیلئے مکی آرتھرکی امیدوں کا محور

لاہور(صباح نیوز)حفیظ اور شعیب ملک ورلڈکپ کیلئے مکی آرتھرکی امیدوں کا محور ہوں گے۔ قومی ہیڈ کوچ کا امیدوں کا محور تبدیل کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو اب ورلڈکپ میں سینئرز کے چمکنے کا انتظار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کیلئے رواں سال میگاایونٹ غیر معمولی ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کی کارکردگی اچھی رہی تو زائد سکور کی بدولت حریف ٹیموں پر دبائو ڈالنا ممکن ہو سکے گا۔ محمد عامر کی ون ڈے فارم پر کافی پریشانی لاحق ہے ،ہماری طرح وہ بھی اس بات سے واقف ہے۔ بال سوئنگ ہونے لگے تو پھر اس سے اچھا بالر کوئی بھی نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن