• news

پیوٹن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو دھمکا رہے ہیں : امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن( نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناہے کہ روسی صدر پیوٹن دنیا بھر کی جمہوریتوں کودھمکا رہے ہیں ۔ مائیک پومپیو نے سلواکیا کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں صحافت کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن دنیا بھر کی جمہورتوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں ،اس حوالے سے کوئی غلطی نہیں کریں ، ہمیں تیار رہنا ہوگا۔دورے کے دوران مائیک پومپیو ہنگری، سلواکیا اور پولینڈ میں ماسکو اور بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے ۔ مائیک پومپیو نے سلواکیا کے عوام کو سیاسی نظام پر اثر انداز ہونے میں چین کی اقتصادی اور دیگر کوششوں سے حفاظت کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا،۔

ای پیپر-دی نیشن