نئی د ہلی :ہوٹل میں آ تشنر د گی، خو ا تین بچو ں سمیت 17ا فر اد ہلا ک
نئی دہلی(اے این این ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے خواتین اور بچوںسمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وسطی دہلی میں قائم ہوٹل ارپت میں اچانک آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے 20 فائرٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے دوران جان بچانے کے لیے خواتین اور بچوں نے عمارت سے چھلاگ لگا دی جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ صبح چار بجے عمارت کے آخری حصے میں لگی تھی۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کولنگ کا عمل جاری رہا جب کہ ریسکیو اداروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اموات ہوٹل کے کمروں میں دھواں بھر جانے سے کمرے میں موجود افراد دم گھٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔