• news

ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا

کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے لیگل نوٹس پر مبنی خط میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش رکن فاروق ستار مسلسل ایم کیو ایم کا نام اور پرچم استعمال کر رہے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت گزشتہ سال 2018ء کے ستمبر میں ختم کر دی گئی تھی۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے لیگل نوٹس کے باوجود فاروق ستار نے متحدہ کا نشان استعمال کرنا اب تک نہیں چھوڑا ہے، انہوں نے اپنی یہ روش نہ بدلی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق اور وکیل گل فراز خان کے دستخط ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن