بھارت: سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی، دوسرا زخمی
نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کے شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جمشید پور میں محمد فیصل نامی 20 سالہ نوجوان ٹرین کی چھت پر سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔دوسری جانب محمد نویدکرنٹ لگتے ہی ٹرین کی چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پربھارت کی ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک خالی مال گاڑی بھارتی شہر نمپورا یارڈ جارہی تھی کہ اس دوران محمد فیصل اور 11 سالہ محمد نوید ٹرین کی چھت پر سیلفی لینے کے لیے پہنچ گئے، سیلفی لیتے ہوئے اچانک فیصل ہائی ٹینشن تارسے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑگیا۔ دوسری جانب محمد نویدکرنٹ لگتے ہی ٹرین کی چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پربھارت کی ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔