• news

حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے سب سیکرٹریٹ نہیں جنوبی پنجاب صوبہ چاہئے، یوسف رضا

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے موجودہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،سب سیکر ٹریٹ نہیں جنوبی پنجاب صوبہ چاہیے، حکومت کے عوام سے کئے وعدے پورے ہوتے نظرنہیں آرہے۔ صوبا ئی مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔تحریک انصاف میثاق جمہوریت کے مندرجات کو دوبارہ پڑھے اور میثاقِ جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام کا مسودہ اور تر قی کا ضا من ہے۔حکمران ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس ہزار گھر دینے کا خواب دکھا کر عوام سے روزگار بھی چھین رہے ہیں اور رہنے کیلئے چھت بھی چھین رہے ہیں ۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کیلئے سب سیکرٹریٹ نہیں بلکہ عوامی خواہشات کے مطابق الگ صوبہ دیکھنا چاہتی ہے،کارکنا ن و ذمہ داران پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہائوس گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر کا نوٹیفیکیشن خالد حنیف لودھی اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے صدر کا نوٹیفیکیشن ملک رمضان بھلر کو دیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم میں جو عہدے خالی ہیں وہ بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق سے ملاقات کے دوران انہوں نے ککہا کہ سٹیٹ لائف منافع بخش ادارہ ہے اس ادارے کے ملازمین کو بے روزگار ہر گز نہیں ہونے دیا جائیگا اس مسئلے کو پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اٹھائے گئی۔ آئی این پی کے مطابق صوبا ئی مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔تحریک انصاف میثاق جمہوریت کے مندرجات کو دوبارہ پڑھے اور میثاقِ جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام کا مسودہ اور تر قی کا ضا من ہے۔ گیس کے خطرناک بحران نے سندھ کی معیشت کو کھوکھلا کر دیا اور بھو ک و افلا س نے سندھ میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔ سندھ میں گیس کی مستقل بندش سے معیشت کا پہیہ تقریباََ رک چکا ہے۔ تحریک انصاف میثاق جمہوریت کے مندرجات کو دوبارہ پڑھے اور میثاقِ جمہوریت ہی پاکستان کے استحکام کا مسودہ اور تر قی کا ضا من ہے۔

ای پیپر-دی نیشن