• news

چین میں موجود پہلی مسجد 1400 سال قدیم نکلی، ڈپٹی مشن نے تصاویر وائرل کر دیں

اسلام آباد (آن لائن)چینی ڈپٹی مشن لیجن زاہو نے چین میں موجود 14 سو سال قدم مساجد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ مسجد چینی شہنشاہ کے حکم پر حضرت عثمان کے دور میں تعمیر کی گئی۔ چینی ڈپٹی مشن کی حالیہ ٹوئیٹ نے صرف پاکستانیوں ہی کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئیٹ میں چین میں اسلام کی تاریخ پر روشنی ڈالی ہے۔انکا کہنا ہے کہ 651 عیسوی میں مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کی جانب سے رسول اللہ کے صحابی اور رشتے میں انکے چچا حضرت سعد ابن ابی وقاص کو چین بھیجا گیا۔ اس موقع پر چینی شہنشاہ نے حضرت محمدﷺ کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اسلام چین میں سرکاری طور پر متعارف کروایا گیا اور چین کا نیا مذہب بن گیا۔

ای پیپر-دی نیشن