کراچی: ایل این جی جہازوں کی آمد شروع، گیس بحران حل ہو گا: علی زیدی
کراچی (این این آئی)کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، قطر سے آیا ایل این جی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔ جبکہ ایک اور ایل این جی جہاز اویا بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا۔ ہے کہ ایک ہی روز ایل این جی کے دو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔ جہازوں کی آمد کے باعث گیس کا بحران حل ہوگیا۔ انہوں نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ’ویل ڈن ٹیم پورٹ قاسم‘۔