• news

کراچی: ارشاد رانجھانی کے بعد ایک اور ڈاکو سے غیر انسانی سلوک

کراچی (آئی این پی) ارشاد رانجھانی کے بعد ایک اور ڈاکو کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس اہلکار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے قصبہ کالونی میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں کو روکنے کی کوشش کی تو مبینہ ملزم نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ساتھی فرار ہوگیا۔ ڈاکو زمین پر تڑپتا رہا پولیس اہلکار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔ واضح رہے کہ ڈاکو کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر یوسی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن