• news

پشاور: 150سالہ پرانا تاریخی پیپل کا درخت کاٹ لیا گیا

پشاور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ پیر گلاب شاہ میں 150سالہ پرانا تاریخی پیپل کے درخت کو کاٹ لیا گیا۔ درختوں کی کٹائی پر پابندی کے باوجود جی ٹی روڈ پر فردوس کے قریب بھی درختوں کی کٹائی کر دی گئی ہے۔ ہشتنگری کے علاقہ پیر گلاب شاہ میں کاٹے جانے والے 150سالہ پرانا تاریخی پیپل کا درخت کی جڑیں تحصیل، گنج، مینا بازار، شاہین بازار تک پہنچی تھی۔ 150سالہ پرانے درخت کی کٹائی پر مقامی شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن