• news

شام: اتحادی فوج کی بمباری، خواتین بچوں سمیت 16 شہری ہلاک

بیروت(این این آئی)شام میں الباغوز کے مقام پرشدت پسند گروپ داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران عالمی اتحادی فوج کی بمباری میںخواتین ، سات بچوں سمیت 16 عام شہری مارے گئے۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی طرف سے الباغوز میں داعش کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے۔بمباری کے نتیجے میں الباغوز میں ساتھ بچے، ایک عمر رسیدہ شخص اور 8 خواتین ماری گئیں،یہ تمام افراد جنگجووں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔فیصلہ کن آپریشن کے دوران متعدد تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے۔رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں الباغوز میں ساتھ بچے، ایک عمر رسیدہ شخص اور 8 خواتین ماری گئیں ، یہ تمام افراد جنگجووں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔جو عراق کی سرحد کی طرف فرار ہونے کی کوشش کے دوران بمباری کا نشانہ بن گئے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاگیا کہ جنگی طیارے الباغوز کی فضاء میں دیکھے گئے۔ اسی دوران دھوئیں کے سفید بادل بلند ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے وہاں پہنچنے کی کوشش کی تاہم مسلسل بمباری کی وجہ سے متاثرین تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) نے دیر الزور گورنری میں داعش کے خلاف ہفتے کے روز سے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا ہے۔ ایس ڈی ایف کو عالمی اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن