عالمی کپ دو ہزار انیس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں:ارسل شیخ
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) نوجوان آف سپنر ارسل شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی کپ دو ہزار انیس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ اب تک جس سطح پر بھی موقع ملا ہے کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ مواقع ملتے رہے تو سعید اجمل کا خلا پر کرنے کی کوشش کرونگا۔ میرا باؤلنگ ایکشن کبھی رپورٹ نہیں ہوا موجودہ حالات میں آف سپنر کے لیے قوانین کے مطابق گیند بازی کرنا سب سے اہم ہے۔ والد شکیل شیخ کی وجہ سے ہونیوالی منفی تنقید کی وجہ سے کبھی دباؤ میں نہیں آیا۔ میرے والد برسوں سے کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں۔ کھیل میرا جنون ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے روزانہ گھنٹوں محنت کرتا ہوں، اس شوق میں کئی اہم چیزوں کی قربانی دیتا ہوں۔ پاکستان انڈر 19کی طرف سے کھیلتے ہوئے انتخاب کو درست ثابت کیا اب بھی سلیکٹرز موقع دیں تو اعتماد پر پورا اتروں گا۔ میرا کام اپنے مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہے، جہاں موقع ملے پرفارم کرنا ہے۔