وارسا کانفرنس ناکام : ایران پر پابندیوں کو نہیں مانتے : یورپین یونین
وارسا (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے بلائی گئی کانفرنس فیل ہو گئی ایران مخالف کانفرنس میں یورپین وزیر خارجہ سمیت فرانس، جرمنی اور سپین کے وزرائے خارجہ بھی نہیں آئے یورپین یونین کا کہنا ہے کہ یورپ ایران پر پابندیوں کو نہیں مانتا۔ فلسطین نے بھی کہا ہے کہ ایران مخالف کانفرنس کا حصہ نہیں بن سکتے دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ یورپ نے امریکہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر کی موجودگی کے باوجود یورپ بائیکاٹ پر ہے روس نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی سے امریکہ کی ڈیزائن کردہ کانفرنس کو بے نقاب کر دیا۔
یورپین یونین