طالبان امریکہ مذاکرات 18 فروری کو اسلام آباد میں ہونگے
کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اور امن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس کی تصدیق کی ہے اس سے قبل قطر میں امریکہ اور البان کے درمیان مذاکرات ہو چکے ہیں اور پاکستان میں مذاکرات کے بعد 25 فروری کو دوبارہ دونوں فریقین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مزید بات چیت کریں گے۔ جاری بیان کے مطابق طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، اس طرح سال 2001ءکے بعد طالبان وفد کی کسی پاکستانی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات بھی ہو گی۔
مذاکرات