• news

حج پالیسی 2019ء کوہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حج پالیسی 2019 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات میں دو لاکھ روپے اضافے کے بعد حج غریب کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے بلاجواز طور پر حج کے اخراجات میں اضافہ کر دیا۔
حج پالیسی چیلنج

ای پیپر-دی نیشن