• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج ) جمعرات کو طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 4 فروری کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو 13 ملین روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے گی اور گوادر پورٹ اتھارٹی اور ای او بی آئی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغورآئے گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی 2018پربھی غورکرے گی، انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز2004کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ پمز آرڈیننس 2019کے مسودے کی اصولی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ

ای پیپر-دی نیشن