• news

40 ہزار روپے مالیت کے نیشنل سیونگ انعامی بانڈز کی فروخت کل سے بند کر دی جائیگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف اے ٹی ایف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے نیشنل سیونگ کے 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی فروخت 15 فروری سے بند کر دی جائے گی جبکہ رفتہ رفتہ بڑی مالیت کے تمام بانڈز کو ختم کر کے انہیں ’رجسٹرڈ بانڈز‘ میں بدل دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دہشت گردی‘ بلیک منی کی روک تھام کے معیار کو پورا کرنے کے لئے نیشنل سیونگ کے ’انعامی بانڈز‘ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس وقت اپنا نام ظاہر کئے بغیر کسی بھی مالیت کے بانڈ خرید جا سکتے ہیں۔ جبکہ انعامی بانڈ پر نکلنے والا انعام کوئی بھی شخص جس کے ہاتھ میں بانڈ ہو جا کر وصول کر سکتا ہے اور ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ’بلیک منی‘ کے حامل افراد انعامات جیتنے والے افراد سے رابطہ قائم کر کے بانڈ منافع دے کر خرید لیتے ہیں۔ اس لئے مرحلہ وار بڑی مالیت کے انعامی بانڈ کی فروخت بند کر دی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈ کی فروخت بند کی جا رہی ہے جو 15 فروری سے م¶ثر ہو گی۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے بانڈ فروخت کرنے والے بینکوں سے کہا کہ 14 فروری کو مرکزی بینک کو بتائیں گے کہ دفتری اوقات میں کس سیریز کے کتنے بانڈ فروخت ہوئے۔

انعامی بانڈز

ای پیپر-دی نیشن