کامل آغا سے ملاقات، جٹ فیڈریشن فیصل آباد کے عہدیدار ق لیگ میں شامل
لاہور (نیوز رپورٹر) جٹ فیڈریشن فیصل آباد کے عہدیداروں یونین کونسل 36 فیصل آباد کے ناظم چودھری محمد اشرف ساہی ریاست علی کونسلر چودھری مجید احمد جوہل رانا طارق محمود فرقان علی ایم جاوید احمد رندھاوا نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ہا¶س میں مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے مسلم لیگ مضبوط مستحکم اور فعال ہوگی جو بھی دوست مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرے گا ہم اسے کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے اور پارٹی میں انہیں اہم مقام دیا جائیگا۔
شمولیت