سعودی عرب بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈز دے گا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے پاکستان کو فنڈز دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال دے گا۔ سعودی عرب مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ، شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال، جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال دے گا۔ اس کے علاوہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال ملیں گے۔
ڈیم، فنڈز