• news

سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاﺅن کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑے کریک ڈاو¿ن کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو نفرت پھیلانے نہیں دینگے۔ ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیا جائےگا۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے دور سے کامیابی سے نکلا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دوسروں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ پارلیمنٹرینز کو انتہا پسندی کے معاملات پر ابلاغ عامہ سے موثر تعلقات کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فتوے اور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے، ایساطریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں، ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیئے جاتے ہیں، کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ دنیا کو انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا کے مختلف معاشرے کسی نہ کسی صورت میں انتہا پسندی کا شکار ہیں۔ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کو بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے۔ افغان تنازعہ میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں پہلے روز سے ہی قانون کی عملداری کا عزم کیا۔
سوشل میڈیا

ای پیپر-دی نیشن