پاکستان میں جتنی محبت ملی اتنی مجھے اپنے ملک میں بھی نہیںملتی ہے، بھارتی مصنف
کراچی(آن لائن)بھارتی مصنف خالداعظمی نے کہا ہے کہ پاکستان میںجتنی محبت ملی ہے اتنی مجھے اپنے ملک بھارت میںبھی نہیںملتی ہے، اس بات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان سے دلی رشتہ ہے اور میںواحد بھارتی رائٹر ہوں جو دونوں ملکوںکیلئے لکھتا ہوں انہوںنے کہا کہ میںآپ کی محبتوںکا غلام ہوں اور مجھے فخرہے کہ میں دونوںملکوںکیلئے کام کرتاہوں۔