• news

ناسا کا مریخ پر’اپرچونٹی‘ سے آخری بار رابطہ کرنے کا فیصلہ

نیو یارک (این این آئی) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے شمسی توانائی سے چلنے والی مریخ پر بھیجی گئی روبوٹک گاڑی’ اپر چونٹی‘ سے آخری رابطہ کیا ہے۔ناسا نے 2003 میں شمسی توانائی سے چلنے والی دو ربوٹک گاڑیاں’ اپرچونٹی ‘اور ’سپرٹ‘ مریخ کی سطح پر اتاری تھیں۔ سپرٹ 2011 تک کام کرتی رہی جبکہ اپرچونٹی نے گزشتہ سال مریخ پر آنیوالے گرد و غبار کے ایک بڑے طوفان کے بعد اپنے سگنلز بھیجنا بند کر دیئے تھے۔اپرچونٹی کی بیٹریاں چونکہ شمسی پینلز سے چارج ہوتی تھیں، اس لئے گمان ہے کہ ان پر گرد کی وجہ سے چارج ختم ہونے پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ وہ آخری بار پیغام بھیج رہے ہیں اگر جواب موصول نہ ہوا تو اپرچونٹی کو 15 سال کے بعد ’ڈیڈ‘ قرار دے دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن