شاہ محمود قریشی کی جے ایس ہیڈ کوارٹرز میں جنرل زبیر سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جے ایس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے حالیہ دوروں اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ/ملاقات