پاکستانیوں کیلئے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں: کویتی گورنر
کویت سٹی ( عبدالشکور ابی حسن سے ) کویت کے صوبہ فروانیہ کے گورنر شیخ فیصل حمود المالک الصباح نے کہاہے کہ میرے اختیارات میں جو ہے اس پر آنکھیں بند کرکے دستخط کرنے کو تیار ہوں اور گورنر ہاوس کےدروازے پاکستانیوں کیلئے24 گھنٹے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان بزنس سنٹر کویت ایم ڈی حافظ محمد شبیر کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو انہیں کویت کے یوم آزادی ہلا فبراری کے سلسلہ میں مبارک باد دینے گیا تھا اس موقعہ پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔انہوں نے کہاکہ کویت پاکستان کے دوستانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں اور مجھے ذاتی طورپر پاکستان بہت ہی پسند ہے۔ پاکستانی لوگ بڑے جفاکش ہیں اور ہمنر مند بھی۔ وفد میں پاکستان بزنس کونسل کویت صدر محمد عارف بٹ۔برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین ملک محمد نعیم،محفوظ احمد بھلو، پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کے صدر سید بابر پرنس، کرنل (ر) مسعود انجم، طارق نذیر، افضل شافی، راجہ ظفر اقبال، احتشام اللہ دتہ وغیرہ شامل تھے ۔