• news

یورپی یونین کی منی لانڈرنگ فہرست میں 'سعودیہ' کو شامل کرنے کی تجویز

برسلز(نوائے وقت رپورٹ) یورپی کمشن نے سعودی عرب سمیت 7 ممالک کو یورپی یونین کی منی لانڈرنگ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔یورپی کمشن کے مطابق ان ممالک کی حکومتیں دہشتگردی کی مالی معاونت اور منظم جرائم کو روکنے میں ناکام رہیں۔یورپی کمشن کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ریاض اور یورپی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن